‏Apple اکاؤنٹ

‏⁨App Store⁩، ‏⁨Apple Music⁩، ‏iCloud، ‏FaceTime، ‏⁨iTunes Store⁩ وغیرہ جیسی Apple خدمات تک رسائی حاصل کرنے کے لیے آپ اپنے Apple اکاؤنٹ کا استعمال کرتے ہیں۔

  • اپنے Apple اکاؤنٹ میں سائن ان کرنے کے لیے اپنے اکاؤنٹ کی فائل پر موجود ای میل ایڈریس یا فون نمبر اور اپنے پاس ورڈ کا استعمال کریں۔ ‏Apple سپورٹ کا مضمون اپنے Apple اکاؤنٹ کے بنیادی صارف نام کے طور پر اپنے موبائل فون نمبر کا استعمال کرنا دیکھیں۔

  • کسی بھی ڈیوائس پر کسی بھی Apple سروس کا استعمال کرنے کے لیے ایک ہی Apple اکاؤنٹ میں سائن اِن کریں۔ اس طرح جب آپ خریداری کرتے یا ایک ڈیوائس پر آئٹم ڈاؤنلوڈ کرتے ہیں، تو وہی آئٹم آپ کے دیگر ڈیوائسوں پر دستیاب ہوتے ہیں۔ آپ کی خریداریاں آپ کے Apple اکاؤنٹ سے منسلک ہوتی ہیں اور انہیں دوسرے Apple اکاؤنٹ میں ٹرانسفر نہیں کیا جا سکتا۔

  • آپ کا اپنا Apple اکاؤنٹ ہونا اور اسے شیئر نہ کرنا بہتر ہے۔ اگر آپ فیملی گروپ کا حصہ ہیں تو آپ—Apple اکاؤنٹ شیئر کیے بغیر فیملی کے اراکین کے درمیان خریداریوں کو شیئر کرنے کے لیے “فیملی شیئرنگ” کا استعمال کر سکتے ہیں۔

‏Apple اکاؤنٹ کے بارے میں مزید جاننے کے لیے Apple اکاؤنٹ سپورٹ کا صفحہ دیکھیں۔ اکاؤنٹ بنانے کے لیے Apple اکاؤنٹ کی ویب سائٹ پر جائیں۔