دو سطحی تصدیق

اگر آپ نے ‏⁨iOS 13.4⁩، ‏⁨iPadOS 13.4⁩، ‏⁨macOS 10.15.4⁩ یا بعد کے ورژن والے ڈیوائس پر اپنا Apple اکاؤنٹ بنایا ہے تو آپ کا اکاؤنٹ آٹومیٹک طریقے سے دو سطحی تصدیق کا استعمال کرتا ہے۔

‏Apple اکاؤنٹ کے لیے دو سطحی تصدیق ‏⁨iOS 9⁩، ‏⁨iPadOS 13⁩، ‏⁨OS X 10.11⁩ یا بعد کے ورژن میں دستیاب ہے۔ اگر آپ نے پہلے دو سطحی تصدیق کے بغیر Apple اکاؤنٹ بنایا ہے تو دو سطحی تصدیق چالو کرنے کے لیے ان اقدامات کو فالو کریں:

  1. سیٹنگ > [آپ کا نام] > سائن اِن اور سیکورٹی پر جائیں۔

  2. “دو سطحی تصدیق چالو کریں” پر ٹیپ کریں، پھر اسکرین پر دی گئی ہدایات پر عمل کریں۔

دو سطحی تصدیق دوسروں کو آپ کے Apple اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کرنے سے روکنے میں مدد کرتی ہے (خواہ وہ آپ کے Apple اکاؤنٹ کا پاس ورڈ جانتے ہوں) اور ‏iOS، ‏iPadOS اور macOS کے کچھ فیچر کے لیے دو سطحی تصدیق کی سیکورٹی مطلوب ہوتی ہے۔ دو سطحی تصدیق چالو ہونے پر آپ صرف معتبر ڈیوائس کا استعمال کر کے اپنے اکاؤنٹ تک رسائی حاصل کر سکتے ہیں۔ جب آپ پہلی بار کسی نئے ڈیوائس پر سائن اِن کریں گے تو آپ کو دو معلومات فراہم کرنے کی ضرورت ہوگی—آپ کے Apple اکاؤنٹ کا پاس ورڈ اور چھ ہندسوں کا تصدیقی کوڈ جو آٹومیٹک طریقے سے آپ کے فون نمبر پر بھیجا جاتا ہے یا آپ کے معتبر ڈیوائسوں پر ڈسپلے کیا جاتا ہے۔ کوڈ درج کر کے آپ تصدیق کرتے ہیں کہ آپ نئے ڈیوائس پر اعتبار کرتے ہیں۔